اسحاق ڈار دو روزہ دورہ ہانگ کانگ کے دوران کل عالمی ثالِثی تنظیم کے افتتاحی کنونشن میں شرکت کریں گے –
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل سے ہانگ کانگ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ عالمی ثالثی تنظیم کے قیام سے متعلق افتتاحی کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے-
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 30 مئی کو کنونشن کی تقریب میں باضابطہ طور پر شرکت کریں گے اور پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط کریں گےاس موقع پرنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے، جس میں پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا جائے گاپاکستان ہمیشہ ثالثی، سفارتکاری اور بات چیت پر مبنی پُرامن حل پر یقین رکھتا ہے، اور اس عالمی فورم میں شرکت اسی سوچ کا تسلسل ہے۔
سعودی عرب کا فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان