اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے خزانہ اور محصولات اسحاق ڈار نے بدھ کو پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور انہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ حالیہ معاہدے سے آگاہ کیا۔
فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج اسحاق ڈار سے ملاقات کی وزیر خزانہ نے بلوم کا پرتپاک استقبال کیا اور اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر امریکا کے ساتھ گہرے تاریخی اور پائیدار دوطرفہ تعلقات کو سراہا وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر کامیابی سے پہنچنے کے بارے میں اور معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔‘
H.E. Mr.Donald Blome, Ambassador of the United States of America today called on Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar and exchanged views on matters of mutual interest and for enhancing the bilateral investment and trade relations between the two countries.🇺🇸🇵🇰 pic.twitter.com/QZhldV9ZV2
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) July 5, 2023
سی پیک کے دس سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارکباد
فنانس ڈویژن نے کہا کہ بلوم نے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جن کا مقصد ملک میں معاشی استحکام لانا ہےامریکی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا دونوں فریقوں نے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید کس طرح بڑھایا جا سکتا ہے۔
اسرائیل میں ملازمت کرنیوالے پاکستانی گرفتار
واضح رہے کہ یہ میٹنگ آئی ایم ایف کی جانب سے جمعہ کو کیے گئے اس اعلان کے بعد ہوئی ہے پاکستانی حکام نے نو ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کے تحت 3 بلین ڈالرز کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے اسٹاف لیول معاہدہآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، اس پر غور جولائی کے وسط تک متوقع ہے۔