مزید دیکھیں

مقبول

بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم 9 برس بعد گرفتار

کراچی: ایف آئی اے نے بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو 9 برس بعد گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے نجی بینک کے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے غبن کئے تھے، ملزم عبدالمجید کے خلاف سال 2014 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم کو کراچی کے علاقے لی مار کیٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم گز شتہ 9 سال سے روپوش تھا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا-

دوسری جانب شہرقائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ڈاکوؤں نےا سلحے کے زور پر پولیس افسرکو فیملی سمیت لوٹ لیاشہرمیں پولیس اسٹریٹ کرمنلز پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی، عام شہریوں کے ساتھ ساتھ خود قانون کے محافظ بھی اب اسٹریٹ کر منلز کا نشانہ بن رہے ہیں، شاہ فیصل کالونی میں پولیس افسرکوفیملی سمیت گھرکی دہلیز پر لوٹ لیا گیا۔

اے آئی ٹیکنالوجی موت کےامکانات کی درست پیشگوئی کرسکتا ہے؟

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پرسوار دومسلح ملزمان نے فیملی سے موبائل، نقدی اورطلائی زیورات لوٹے اورفرارہوگئےملزمان نے جاتے ہوئے فائرنگ بھی کی لُٹنے والا پولیس افسر ثاقب ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کا سابق ریڈر اور ایسٹ ہیڈ کوارٹرز میں تعینات ہے، شاہ فیصل کالونی پولیس نےمقدمہ درج کر کے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

اٹلی میں سیپیوں، مرجان اور سنگ مر مر سے مزین 2300 سال پرانا …