اسلام آباد: ایف آئی اے انٹرپول نے 9 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم محمد اشرف کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ ملزم سال 2015 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ سامہ ستہ بہاولپور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا بعد ازاں ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیاملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی-
لیبیا کشتی حادثہ :جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 60 سال قید اور 42 …
ترجمان کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔