راجن پور میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ،ایک پولیس کانسٹیبل شہید دوسرا زخمی

ڈیرہ غازی خان کے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی
punjab police

جام پور: راجن پور کے علاقے جام پور کی حدود میں مبینہ اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا-

باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق جام پور میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا، جس پر انسپکٹرجنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہید کانسٹیبل تنویر عباس کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے شہید کانسٹیبل تنویر عباس کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او راجن پور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور زخمی پولیس اہلکار جاوید اقبال کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ذہنی معذور لڑکی سے رشتہ دار کی مبینہ زیادتی

پاکستان میں مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہونے کی پیشگوئی

وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپین کے سفیر کی ملاقات

Comments are closed.