آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ر حمید گل مرحوم کی اہلیہ وفات پا گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل ر حمید گل مرحوم کی اہلیہ، عبداللہ حمید گل کی والدہ وفات پا گئی ہیں، وہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور ہسپتال میں داخل تھیں

انکی نماز جنازہ کل اتوار کو دن ڈھائی بجے آرمی گریویارڈ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ انکی رہائشگاہ عسکری ولاز چکلالہ سے اٹھایا جائے گا ، مقامی قبرستان میں تدفین کی جائے گی

عبداللہ حمید گل کی والدہ کی وفات پر باغی ٹی وی نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے.

Shares: