پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے کئے گئے ہیں جس پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کئے گئے ہیں.
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل تعینات
کئے گئے ہیں. اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز جی ایچ کیو میں انجینیر ان چیف تعینات ہوں گے.
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کئے گئے ہیں.