پاکستان کے وفاقی حساس ادارے نے دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک بڑے انٹرنیشنل نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے کئی غیر ملکی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ کارروائی ملکی سلامتی کے لیے سنگ میل ثابت ہوئی ہے اور دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔اس نیٹ ورک کے افراد کی گرفتاریاں پاکستان کے مختلف شہروں، بشمول اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے کی گئیں۔گرفتار افراد سے تفتیش کے دوران مزید اہم معلومات حاصل کی گئیں جس کی بدولت مزید دہشت گردوں کو پکڑا گیا۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی دہشت گردوں کو مقامی سہولت کاری میسر تھی، سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے۔

پاکستان کے حساس اداروں کی کامیاب کارروائیوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے، اور اقوام متحدہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے عالمی امن و سلامتی کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس کارروائی کی تحسین کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو سراہا۔یہ کامیابی پاکستانی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیے گئے عزم کی ایک اور مثال ہے۔

Shares: