اسلام آباد میں آٹھویں سی پیک میڈیا فورم کا انعقاد

0
172

پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے چائنہ اکنامک نیٹ اور عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانہ کے تعاون سے اسلام آباد میں آٹھویں سی پیک میڈیا فورم کا انعقاد کیا۔ فورم میں شرکاء و مقررین نے بیجنگ اور یونیورسٹی آف گوادر سے بھی ورچول طور پر شرکت کی ۔ فورم میں وزیراطلاعات و نشریات نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی ، پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر ژانگ زیڈونگ ، چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے دفاع اور پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ سینیٹر مشاہد حسین سید، اکنامک ڈیلی کے صدر اور ایڈیٹر ان چیف ژینگ چنگ ڈونگ، چائنا اکنامک نیٹ کے صدر کیوئی جون، چائنا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری وو سو، چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی، ینئر صحافی حامد میر اور اینکر 92 نیوز ایچ ڈی کی اینکرشفا یوسفزئی نے شرکت کر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا،
پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ ( پی سی آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے 2014 ءسے چین اور پاکستان کے درمیان ایک سالانہ ایونٹ کے طور پر شروع ہونے کے بعد سے سی پیک میڈیا فورم کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک تعاون کا دائرہ کارمحض بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے بڑھ کر عوامی روابط تک پہنچا ہےاور کہا کہ چین اور پاکستان کے شہری دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستی کے حقیقی نگہبان ہیں۔اس فورم کے وقت کو خاص طور پر اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی کامیاب دہائی کی تکمیل کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔ مزید برآں، انہوں نے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) ممالک کی سبز ترقی میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کو ایک تاریخی سازلمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کووڈ -19وباکے بعد کے عالمی نظام اور سبز ترقی دونوں میں چین کی قیادت پر روشنی ڈالی اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ ان اقدامات کے ذریعے پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔
اس موقع پر صدر سوئی جون نےچائنا اکنامک نیٹ نے آٹھویں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) میڈیا فورم سے متعلق چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کا مبارکبادی پیغام پیش کیا۔ اس پیغام میں نائب وزیر سن ویڈونگ نے فورم کے کامیاب انعقاد پر شرکاء کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔ دوطرفہ تعلقات کی پائیدار نوعیت کا احاطہ کرتے ہوئے، نائب وزیر سن نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوران حاصل ہونے والی اہم پیش رفتوں پر روشنی ڈالی جہاں دونوں ممالک نے مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کے ذریعے اپنے تعاون کو مستحکم کیا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے سی پیک پر معروضی رپورٹنگ کو یقینی بنانے میں میڈیا کے اہم کردار اور ان کی اہم ذمہ داری پر زور دیا۔ نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے 2023 کے اہم سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مثبت تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نےپروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے اور معلومات کی درست ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے معروضی رپورٹنگ پر زور دینا۔ نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے سماجی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے میں سی پیک کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جعلی خبروں کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ذمہ دارانہ صحافت کی ضرورت پر زور دیا اور سی پیک کو ایک تبدیلی کے اہم محرک کے طور پر کردار کا اعتراف کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس نے قوم کو نئی شکل دی ہے اور ایک روشن، زیادہ خوشحال پاکستان کی امید فراہم کی ہے۔

Leave a reply