وزیر مملکت اور ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے حوالے سے ہم نے وزیراعظم کو اصلاحات پیش کی ہیں، 30 لاکھ لوگوں نے سیلاب کی وجہ سے گھروں کو چھوڑا ان کی آبادکاری کی گئی، ہمارا اتحادی جماعت مسلم لیگ ن سے کوئی اختلافات نہیں صرف اصلاحات چاہتے ہیں،
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول سوات کے دورے پر گئے، انہوں نے وہاں تفصیلی خطاب کیا، پارٹی کا اچھا جلسہ تھا،ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام، سیاسی جماعتوں کے کہتے ہیں کہ پی پی انکے ساتھ ہیں، الیکشن میں ہم بھر پور طریقے سے جائیں گے ،پی پی عوام کو مایوس نہیں کرے گی ، آج پی پی کے لئے تاریخی دن ہے، کراچی میں پہلی بار میئر پی پی کا منتخب ہو رہا ہے،مرتضیٰ وہاب حلف لے رہے ہیں،کراچی کو میئر کا جو مینڈیٹ پی پی کو ملا، ہم عوام کے توقعات پرپورا اتریں گے، سوات جلسے میں بات کی تھی کہ نوجوانوں کو میدان میں لائیں گے، الیکشن میں جا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ سیٹیں لے کر آئیں ،بلاول وزیراعظم بنیں گے،.
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے پی پی کے وفد نے ملاقات کی تھی، آج دوبارہ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہے، یہ سیلاب کے حوالہ سے تھی، پاکستان کی عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا گھروں میں آباد کرنے کا وہ پورا کریں گے،سوات کے لوگوں کو گھروں میں آباد کیا، سیلاب میں جن کا کچھ نہیں بچا انکو گھر بنا کر دیں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھیں یہ بھی اچھی کوشش ہے ہم عوام کو ریلیف دینے کے خواہشمند ہیں ، عوام کی آواز بنتے رہیں گے،
پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان رونا رو رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے