باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ضلعی انتظامیہ کے بہترین اقدامات کی وجہ سے اسلام آباد میں کرونا مریضوں کی تعداد میں واضح کمی آ گئی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ آج وفاقی دارالحکومت میں کوڈ 19 کے صرف 23 کیسسز رپورٹ ہوئے۔ سمارٹ لاک ڈاون کے ضابطہ اخلاق پر پابندی کے بعد سے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں واضح کمی آئی ہے۔ اسلام آباد میں سمارٹ لاک ڈاون کے دوران اشیاء خوردونوش کی مناسب نرخوں پر بلا تعطل فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران مسلسل متحرک ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ وفاقی دارالحکومت میں آمن و امان برقرار رکھنے کیلئے بھی متحرک ہے۔ وفاقی ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ پر شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیئے ہیں۔ عیدا الضحیٰ کے دوران منڈیوں میں ضابطہ اخلاق کے تحت ہی داخلہ ممکن ہو گا عید پرمخصوص منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ عید کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس متحرک رہے گی۔ 5 جون سے گراں فروشی کے خلاف کاروائیوں میں 1362500 روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے اسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران دیہی اور شہری علاقوں میں مصنوعی مہنگائی کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں۔ شہریوں سے درخواست ہے عید الحضی پر ایس پی پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور اپنے اور اپنے خاندان کی زندگی کو محفوظ بنائیں۔ سمارٹ لاک ڈاون اور شہریوں کے تعاون سے کرونا مریضوں میں واضح کمی آئی ہے۔

Shares: