باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ملزم سے منشیات برآمد کر لی

اے این ایف ترجمان کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم توقیر خان ولد سید بہادر سکنہ صوابی خیبر پختونخواہ سے منشیات برآمد کر لی ہے

اے این ایف ترجمان کے مطابق ملزم پی آئی اے کی فلائٹ پی اے 216 سے دبئی جا رہا تھا، ملزم کے قبضے سے 630 گرام آئس برآمد کی گئی ہے جو ملزم نے خفیہ طریقے سے چھپا رکھی تھی، اے این ایف نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

نجی ٹی وی کا پریس کارڈ لے کر منشیات فروشی کرنیوالا گرفتار

Shares: