اسلام آباد ایئرپورٹ کو لیز پر دینے کا فیصلہ
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوائی اڈوں کے آپریشنز کی آئوٹ سورسنگ کی نگرانی کیلئے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا
اجلاس میں پہلے ائیر پورٹس کو آئوٹ سورس کرنے کے حوالے سے مستقبل کے روڈ میپ کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ائیرپورٹس کی سروس میں بہتری اورعالمی معیارکی سہولیات فراہم ہونگی اجلاس میں آئی ایف سی، ٹرانزیکشن ایڈوائزر نے کمیٹی کو تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میں ایئرپورٹ کی سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے اور بہترین بین الاقوامی طریقوں سے مطابقت رکھنے کیلئے پہلے ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کیلئے مستقبل کے روڈ میپ کے بارے میں فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں درپیش عملی دشواریوں کے پیش نظر حکومت نے پہلے مرحلے میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو خواہش مند عالمی سرمایہ کاروں کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کی نسبت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ صاف اور واضح قراردیا گیا ہے اس لئے حکومت اس ایئرپورٹ کی جلد ازجلد آوٹ سورسنگ کیلئے آگے بڑھنے پر غور کررہی ہے حکومت کی پوری کوشش ہے کہ اگست 2023 میں اس کی مدت پوری ہونے سے پہلے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کردی جائے مگر تاہم مقررہ مدت میں یہ کام مکمل ہوتا نظر نہیں آتا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے پہلے کچھ عملی ایشوزحل کرنا ہوں گے جیسا کہ پی آئی اے ایئرپورٹس سہولیات کے حوالے سے نادہندہ ہے ۔ اگر حکومت پی آئی اے کے پرانے بقایاجات معاف بھی کر دیتی ہے تو ایئرپورٹس کا انتظام سنبھالنے والی نئی کمپنی کس طرح پی آئی اے کو مفت میں یہ سروسز فراہم کرے گی
لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال