اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیرملکی باشندے سے منشیات برآمد

anf

اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے جس کے دوران ایک فرانسیسی باشندے سے 1 کلو 58 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزم جس کا تعلق فرانس سے ہے، انڈیا سے اسلام آباد آیا تھا اور اب وہ مسقط کے ذریعے سری لنکا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایئرپورٹ پر اس کی مشکوک حرکات کو دیکھتے ہوئے اے این ایف نے اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ملزم کے بیگ سے چاکلیٹس کی پیکنگ میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔ملزم نے منشیات کو چاکلیٹس کے پیکٹ میں چھپانے کی کوشش کی تھی تاکہ وہ اس کو ایئرپورٹ سے باہر لے جا سکے۔ اے این ایف کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم پاکستان وزٹ ویزہ پر آیا تھا اور اس کی نیت منشیات کی اسمگلنگ کی تھی۔ اے این ایف نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ کارروائی اے این ایف کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ ہے اور ایئرپورٹ پر اس قسم کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے متعلقہ حکام مزید احتیاطی تدابیر اپنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عمرہ ادائیگی کے لیے کراچی سے سعودی عرب جانے والے 3 افراد کو ممنوعہ اشیاء لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، کراچی سے جانے والے 3 عمرہ زائرین سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں جنہیں ممنوعہ اشیاء لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ ٹریول ایجنٹ نے انہیں جاتے ہوئے ادویات کا کہہ کر منشیات تھما دی تھیں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنٹ روپوش ہے،ٹریول ایجنٹ کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

برطانوی ایئر پورٹ پر پولیس سے جھگڑا،دو پاکستانیوں پر فردجرم عائد

جج آئین کی حفاظت، اس کا دفاع کرنے کا حلف لیتا ہے،جسٹس منصور کا ایک اور خط

Comments are closed.