باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا

اسلام آباد ایئر پورٹ پر نجی طیارے سے سانپ لپٹنے پر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، طیارہ بے نمبر20پر پارک تھا جسے کراچی جانا تھا

سانپ کو طیارے کے قریب دیکھ کر نجی ایئرلائین کا عملہ خوف کا شکار ہوگیا، سی اے اے کے اہلکاروں نے سانپ کو لاٹھیوں مار کر رن وے سےدور جا پھینکا

بعد ازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں نے سانپ کو ہلاک کر دیا، سانپ کی ایئر پورٹ پر موجودگی سے مسافر و جہاز کا عملہ خوف کا شکار ہو گیا تھا

Shares: