مزید دیکھیں

مقبول

زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری (ترمیمی) بل اگلے اجلاس تک موخر

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئر پرسن ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ چیئرپرسن محترمہ مہرین رزاق بھٹو نے تمام شرکاء کا کمیٹی اجلاس میں شرکت پر خیر مقدم کیا۔

کمیٹی نے محترمہ عصمت شاہجہاں (معروف سیاسی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن اور دیگر کی گرفتاری پر سی ڈی اے کے سیکٹر D-12 میں 28 اپریل کو ہونے والے آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ وہ محترمہ عصمت شاہجہاں کی جانب سے پولیس کو جمع کرائی گئی درخواست پر ایف آئی آر درج کرے اور اس درخواست کے مطابق انکوائری کرے۔ کمیٹی نے سی ڈی اے سے پوچھا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں سیکٹر ڈی 12 میں سی ڈی اے کے آپریشن کی قانونی حیثیت کیا ہے ، کمیٹی نے اس واقعے کے دوران پرامن شہریوں کے خلاف پولیس کے جارحیت کی مذمت کی اور آپریشن کے دوران طاقت کے بے دریغ استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے شہریوں کے حق میں اراضی حصول قانون 1894 پر نظر ثانی پر زور دیا۔ کمیٹی نے سی ڈی اے کو اسلام آباد شہر کا جدید ترین ماسٹر پلان کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے سی ڈی اے سے کچی آبادیوں کی آباد کاری/ریگولرائزیشن کی پالیسی کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

کمیٹی نے مولانا عبدالاکبر چترالی ممبر قومی اسمبلی کی طرف سے پیش کیا گیا زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری (ترمیمی) بل 2021 کمیٹی کی اگلی میٹنگ تک موخر کر دیا۔ کمیٹی نے ممبر قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل کی جانب سے پیش کیا گیا "ٹرانس جینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) (ترمیمی) بل 2022 کو بھی موخر کر دیا۔کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنے والے میں ممبران قومی اسمبلی محترمہ شائستہ پرویز ملک، محترمہ زیب جعفر، محترمہ شمس النساء، جناب نوید عامر جیوا، محترمہ عالیہ کامران، محترمہ کشور زہرہ، جناب محسن داوڑ، جناب قادر خان مندو خیل نے شامل ہیں۔

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

زینب الرٹ بل کی بعض شقوں پر تحفظات تھے، قبلہ ایاز

زینب الرٹ بل کو نہیں مانتے،ہر فورم پر مخالفت کریں گے، سراج الحق کا ایک بار پھر اعلان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan