اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،چرس،ہیروئن اوراسلحہ برآمد

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیات فروشی اور جرائم پیشہ عناصرکی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر موثرکریک ڈاؤن جاری ہے اور آخری اطلاعات کے آنے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف کارروائیو ں کے دوران 07جرائم پیشہ عناصرگرفتار، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس،ہیروئن،آئس اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف کا رروائیو ں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 07 جرائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، گولڑ ہ پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش حاجی خالد عرف حاجی ماما کو گرفتار کرلیا،جو کہ مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں کو آئس، چرس اور ہیروئین فروخت کرتا تھا،

پولیس ٹیم نے اس کے قبضہ سے 1918 گرام چرس،533 گرام ہیروئین اور 512 گرام آئس بر آمد کرلی، جبکہ پولیس ٹیم نے ایک اور ملزم داؤدخان سے 1370 گرام چرس اور 25 گرام آئس برآمد کر لی، کورال پولیس نے ملز م سرتاج کو گرفتار کر کے ایک عدد آہنی مکا برآمد کر لیا،سہالہ پولیس نے ملزم ملک ولی کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران اسلام آبااد کیپیٹل پولیس نے مختلف علاقوں سے 03 مجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پراطلا ع کریں۔

Comments are closed.