اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے منظور

0
125
senate

اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے بھی منظور کر لیا گیا

بل ایوان میں وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے وزیر قانون نے پیش کیا،سینیٹ میں اپوزیشن نے حکومتی بل کی ایوان میں مخالفت کی،حکومتی ترمیمی بل گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا،سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں اپوزیشن نے شورشرابا کیا تو اسحاق ڈار نے کہا کہ شورکرنے والے ایوان سے باہر چلے جائیں، اسحاق ڈار نے بلوچستان کی صورتحال پر ایوان میں خطاب کیا، شبلی فراز نے بھی خطاب کیا

بل کے متن کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد کو بڑھایا گیا ہے۔ اس سے قبل یونین کونسل میں صرف چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے تھے، تاہم اب نئے ترمیمی بل کے مطابق، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ساتھ ساتھ پندرہ مزید نمائندے بھی منتخب ہوں گے۔نئے بل کے مطابق، یونین کونسل میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ نو ممبرز یونین کونسل بھی منتخب کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ یونین کونسل کی سطح پر ایک کسان یا مزدور، ایک اقلیت، اور ایک نوجوان کو بھی منتخب کیا جائے گا۔ مزید برآں، یونین کونسل کی سطح پر تین خواتین بھی منتخب کی جائیں گی، جس سے کل پندرہ نمائندے ووٹ لے کر منتخب ہوں گے۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل سطح پر زیادہ افراد کی نمائندگی سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہوگی۔ جتنے زیادہ بلدیاتی نمائندے یونین کونسل سطح پر ہوں گے، اتنے زیادہ عوام سے رابطے میں رہیں گے، اور عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئے گی۔بل کے مطابق جنرل سیٹوں پر امیدواروں کا انتخاب براہ راست ہوگا، جبکہ جنرل کونسل کے امیدواروں کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کا طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد یونین کونسل کا سیکرٹری اجلاس بلائے گا، جس میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

Leave a reply