وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی مظاہرین پہنچ چکے ہیں، پی ٹی آئی شرپسندوں سے اسلام آباد میں کوئی بھی محفوظ نہیں، پولیس پر پتھراؤ، میڈیا دفاتر کا گھیراؤ، صحافیوں پر حملے، یہاں تک کہ درخت بھی محفوظ نہ رہے، درختوں کو بھی آگ لگا دی گئی
عمران خان کی رہائی کی امید لے کر خیبر پختونخوا سے بشریٰ بی بی کی قیادت میں آنے والے مظاہرین نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں احتجاج کے دوران درختوں کو آگ لگا دی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ڈی چوک جا رہے تھے، مظاہرین نے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر آگ لگائی،پی ٹی آئی درختوں کو آگ لگا کر اسلام آباد شہر کے اہم علاقے میں شہر کی خوبصورتی اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچا رہی ہے، ایک طرف عمران خان درخت لگانے کے دعویدار تھے تو ہیں اب انکی پارٹی کے کارکنان درختوں کو آگ لگا رہے ہیں
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کی لہر نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاجی مظاہروں میں جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر پتھراؤ، اور تشدد کے واقعات نے اسلام آباد کے امن و امان کو متاثر کیا ہے۔ احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد کی جانب سے صحافیوںپر تشدد، میڈیا دفاتر کے گھیراؤ، پولیس پر پتھراؤ ، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج نے پورے شہر کے سماجی اور اقتصادی ماحول کو متاثر کیا ہے۔ کاروباری مراکز بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں رک چکی ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ، شہر بھر میں احتجاج کی وجہ سے سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا
9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی
پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے
آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ
اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان
عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب
کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف
میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان








