اسلام آباد میں شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات سے شدید دھند چھائی ہو ئی ہے جسکی وجہ سے اسلام آباد کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے، مختلف ایئر پورٹس کی 19 پروازیں منسوخ اور 2 پروازیں متبادل ایئر پورٹس پر منتقل کی گئیں۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے دوحہ پی کے 287 اور دبئی پی کے 233 کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ ابوظہبی، مسقط اور شارجہ سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 262، 292 اور 181 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 234 کراچی اتار لی گئی جبکہ پی آئی اے کی العین سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 144 کی پشاور میں لینڈنگ کی گئی۔اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے ای آر 540، 541 اور گلگت کے لیے پی کے 601، 602 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔کراچی سے اسلام آباد کے لیے ای آر 504، لاہور کے لیے ای آر 522، 523 اور پشاور کے لیے ای آر 551 کو منسوخ کیا گیا ہے۔جدہ سے سعودی ایئر کی لاہور کے لیے پرواز ایس وی 738 اور ایس وی 739 بھی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ پی آئی اے کی دبئی سے لاہور پی کے 236 اور شارجہ سے ملتان پی کے 294 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

Comments are closed.