محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے گاڑیوں کے لیے ملکیتی نمبر پلیٹس کے اجرا کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی پالیسی نافذ کر دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ٹرانسفر کی گئی ہر گاڑی کو نیا نمبر جاری کیا جائے گا اور یہ نمبر مخصوص طور پر اس کے مالک سے منسلک رہے گا۔ یہ پالیسی نوٹیفکیشن کے اجراء سے پہلے اور بعد جاری ہونے والے تمام نمبرز پر لاگو ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی گاڑی فروخت کی جاتی ہے تو اس کا رجسٹریشن نمبر فروخت کنندہ ایکسائز آفس میں جمع کروائے گا۔ فروخت کنندہ ایک سال تک یہ نمبر اپنے نام پر محفوظ رکھ سکے گا۔
ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق نئی رجسٹریشن کے وقت نمبر پلیٹ مالک کے نام پر ملکیتی بنیاد پر جاری کی جائے گی، تاہم اگر ایک سال کے دوران یہ نمبر دوبارہ کسی گاڑی پر استعمال نہ ہوا تو اسے منسوخ کر دیا جائے گا۔محکمے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نمبر پلیٹس کے استعمال میں شفافیت اور ملکیت کی واضح پہچان کو فروغ دینا ہے۔
بلوچستان ، سرکاری ملازمین کے لیے ایڈہاک الاؤنس کی منظوری
ایرانی صدر کو غیر معیاری پیٹرول کے باعث ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا