اسلام آباد: جی الیون سیکٹر کی کچہری میں کھڑی گاڑی میں دھماکے سے 12 افراد شہید متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ا سلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری میں کھڑی گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ دھما کے کے وقت کچہری ایریا میں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی جس سے سائلین بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا، حملہ آور موٹر سائیکل سے پولیس وین کے قریب آیا، بیک وقت دو دھماکوں کی آواز سنائی دی،موٹر سائیکل اور کار میں بیک وقت دھماکے سے آگ بھڑکی، ڈی آئی جی اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ اور فرانزک ٹیم موقع پر موجودہے

اسلام آباد کاردھماکہ خود کش نکلا،حملہ آور کا سر مل گیا،5 افراد شہید
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر ہندوستانی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ ابتک کی رپورٹ کے مطابق پانچ شہید اور تیرہ سے چودہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے،مبینہ خودکش بمبار کر سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا۔

Shares: