اسلام آباد میں احتجاج،رکاوٹیں،جرمن سفارتخانے کا بندش کا اعلان

gemr

جرمن سفارتخانے کے ویزا سیکشن کی بندش کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرمن سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد ریجن کی بندش کے باعث ویزا سیکشن پیر، 25 نومبر کو بند رہے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جرمن سفیر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موجودہ بندش کی وجہ سے اسلام آباد میں جرمن سفارت خانے کے ویزا سیکشنز پیر 25 نومبر کو بند رہے گا۔ درخواست دہندگان سے درخواست ہے کہ وہ اپنی تقرری کے لیے حاضر نہ ہوں۔ تقرریوں کو دوبارہ ترتیب دیا جائے گا اور نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یہ اعلان جرمن سفارتخانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے تاکہ درخواست گزاروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچایا جا سکے۔ درخواست گزاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے سفارتخانے کی ویب سائٹ یا دیگر ذرائع کو دیکھیں۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے اسلام آباد کو گزشتہ دو روز سے بند کیا گیا ہے، داخلی و خارجی راستے بند ہیں، پی ٹی آئی ابھی تک اسلام آباد نہیں پہنچی، جو کارکنان پہنچے وہ گرفتار کر لئے گئے،پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،

سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا

بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر

عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

Comments are closed.