وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کر دیں۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی استدعا بھی مسترد کردی۔وفاقی آئینی عدالت میں انٹرا کورٹ اپیلوں پر پیروی کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے کیلئے کوئی پیش نہیں ہوا، عدالت نے عدم پیروی پر انٹراکورٹ اپیلیں خارج کیں، لاہور بار، لاہور ہائیکورٹ بار کی اپیلیں بھی عدم پیروی پر خارج کردی گئیں۔آئینی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد ادریس پیش ہوئے۔ وکیل نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کیلئے وقت دیا جائے۔آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی استدعا مسترد کر دی،چیف جسٹس امین الدین نے کہا کہ عدالت ایسا آرڈر جاری نہیں کر سکتی،وکیل نے کہا کہ آرٹیکل 187 کے تحت عدالت ملاقات کا حکم دے،چیف جسٹس امین الدین نے کہا کہ جس عدالت سے سزا ہوئی وہاں ملاقات کیلئے رجوع کریں،وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججزکی انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر مسترد کرکے سپریم کا فیصلہ برقرار رکھا،سپریم کورٹ پانچ رکنی بنچ نے آرٹیکل 200 کے تحت ججز کا تبادلہ کثرت رائے درست قرار دیا تھا








