اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سیشن عدالت کے فیصلے پر حکمِ امتناع جاری کیا۔ عدالت عالیہ کے حکم کے بعد ڈاکٹر ضیاء القیوم اپنے منصب پر کام جاری رکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے حال ہی میں ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا تھا۔ تاہم، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس فیصلے کو معطل کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ یکم اکتوبر کو آئندہ سماعت تک ڈاکٹر ضیاء القیوم اپنے عہدے پر بحال رہیں گے۔قانونی ماہرین کے مطابق ہائی کورٹ کے اس عبوری حکم سے معاملے کا حتمی فیصلہ آئندہ سماعت میں ہوگا، جس کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم بدستور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کام کر سکیں گے یا نہیں۔

Shares: