اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمشنر اور آئی جی کو کیا طلب، کہا ہم کیس کو مثال‌ بنائیں گے

0
27

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمشنر اور آئی جی کو کیا طلب، کہا ہم کیس کو مثال‌بنائیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم اور عوامی ورکرز پارٹی کے مظاہرین کی گرفتاریوں کا معاملہ ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی

عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ مجسٹریٹ سٹی غلام مرتضی چانڈیو نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ کون سا طریقہ ہے آپ پرامن مظاہرین پر غداری کی دفعات لگائیں اور بعد ازاں دہشت گردی کی دفعات لگا دیں، آج آپ کہہ رہے ہیں دہشتگردی کی دفعات حذف کردی گئی ہیں،

عدالت نے کہا کہ اندارج مقدمہ کا حکم دینے والے مجسٹریٹ کیخلاف کیوں نہ کارروائی کی جائے، عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا، عدالت نے کہا پیش ہو کر عدالت کو بتائیں کہ غداری کا مقدمہ کیوں درج کیا گیا۔ عدالت

اندارج مقدمہ کا حکم دینے والے مجسٹریٹ سے وضاحتی بیان حلفی بھی طلب کر لیا گیا، عدالت نے کہا کہ مجسٹریٹ پیش ہوکر وضاحت کریں کہ انہوں سے ایسے احکامات کیوں دیے،کیوں نہ مجسٹریٹ سے جوڈیشل اختیارات واپس لے لیے جائیں ، ہم اس کیس کو سب کے لیے مثال بنائیں گے،

کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی گئی

Leave a reply