اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 47 کے بعد اب این اے 48 کے الیکشن ٹریبونل کی کارروائی بھی روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی، جس کے دوران علی بخاری اور ان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کو این اے 48 کے حوالے سے انتخابی عذرداری پر کارروائی روکنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا اور آئندہ سماعت کے لیے رجسٹرار آفس کو مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی الیکشن ٹریبونل کو این اے 47 سے متعلق کارروائی روکنے کا حکم دے چکی ہے، جس کے بعد الیکشن ٹریبونل کو صرف این اے 46 تک محدود کارروائی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

این اے 48 سے متعلق تفصیلات کے مطابق، اس حلقے سے راجہ خرم شہزاد نواز رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، تاہم پی ٹی آئی کے علی بخاری نے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے اور ان کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر کردہ عذرداری پر یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے سربراہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس کی سماعت 24 دسمبر کو مقرر کی ہے۔

پاکستان پرامن ریاست،لیکن بیرونی جارحیت سے دفاع کا حق ہے،خواجہ سعد رفیق

گوادر میں پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کا اعلان

Shares: