اسلام آباد ہائیکورٹ نے ساجد گوندل کے اغوا پر بڑا حکم دے دیا

0
46
islamabad high court

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ساجد گوندل کے اغوا پر بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

ساجد گوندل کی والدہ، اہلیہ اسلا م آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں، ساجد گوندل کی والدہ نے عدالت میں بیان دیا کہ بیٹے کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی،پارک روڑ سے بیٹے کو اغوا کیا گیا ، اغوا کار گاڑی وہیں چھوڑ گئے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے شہری کو اس طرح اغوا کیا جانا تشویشناک ہے، اگر ساجد گوندل بازیاب نہ ہوں تو کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں معاملہ رکھا جائے،عدالت نے آج کے عدالتی حکمنامے کی کاپی سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کا حکم دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر تک ساجد گوندل کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ، پیر کو دو بجے تک ساجد گوندل کے بازیاب نہ ہونے پہ سیکرٹری داخلہ کو خود عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا،عدالت نے کہا کہ چیف کمشنر بھی عدم بازیابی کی صورت میں عدالت پیش ہوں ،

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سرکاری افسر لاپتہ ہو گئے،اہلخانہ نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی,سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل لاپتا ہوگئے ہیں ۔اہلخانہ کے مطابق ساجد گوندل کل شام سے گھر واپس نہیں آئے اور ان کی گاڑی زرعی تحقیقاتی مرکز شہزاد ٹاون کے قریب کھڑی ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ساجد گوندل کی گاڑی ہمیں این اے آر سے کے قریب سے ملی ہے، کارڈیٹا کا ریکارڈ حاصل کرلیا اور اس کا مختلف پہلوو ں سے جائزہ لے رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ساجد گوندل کے اہلخانہ کی درخواست پر تفتیش کررہے ہیں

ساجد گوندل ڈان ٹی وی کے سابق رپورٹر بھی رہے ہیں،مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر ساجد گوندل کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا. مشیر داخلہ و احتساب نے اسلام آباد پولیس کو جلد بازیابی کی ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد سے سرکاری افسر، سابق صحافی لاپتہ، گاڑی مل گئی

Leave a reply