اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کو دیا بڑا جھٹکا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کو دیا بڑا جھٹکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کو بڑا جھٹکا دے دیا
تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں سماعت رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس کی سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ۔ فیصل واوڈانے الیکشن کمیشن کا 12 اکتوبر کا فیصلہ چیلنج کیا تھا ،فیصل واوڈا کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کامیابی کے 60 روزمیں اہلیت کافیصلہ کرسکتا ہے الیکشن کمیشن کی کارروائی روکی جائے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو غیر قانونی قرار دیا جائے عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 60 روزمیں فیصل واوڈا کیخلاف درخواست آچکی تھی عدالت نے سماعت کے بعد الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی درخواست پر سماعت رکوانے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی ہے ۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی،درخواست گزار قادر خان مندوخیل و دیگرالیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اورکہا کہ میں اپنے دلائل مکمل کرچکا ہوں،الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے تمام درخواستگزاروں سے تحریری دلائل جمع کرانے کا کہا تھا .قادر مندوخیل نے کہا کہ آج تک پتہ نہیں چلا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت کس دن چھوڑی، الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم تاریخ دیکھ لیں گے کہ فیصل واوڈا نے کب امریکی شہریت چھوڑی گئی، الیکشن کمیشن نے فریقین سے حتمی دلائل مانگ لیے
نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا
فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا
کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی
استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی
میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان
فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے