شیریں مزاری کی رہائی بعد دوبارہ گرفتاری،مناسب حکم جاری کرینگے،عدالت

0
34
sheri mizari

اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں کیسوں کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کردیا گیا

ڈاکٹر شیریں مزاری کی رہائی بعد دوبارہ گرفتاری پر دائر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، پولیس حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کیا تھا ،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد بھی عدالت میں پیش ہوئے، جیل حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے، آئی جی اسلام آباد روسٹرم پر موجود تھے،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مناسب حکم نامہ جاری کرینگے ، توہین عدالت کی درخواست میں آئی جی اسلام آباد کو فریق نہیں بنایا گیا، اس درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا، وکیل شیریں مزاری نے کہا کہ ہم اپنی درخواست میں ترمیم کر دیتے ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری کیس میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی تھی، عدالت نے حکومت کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا، اس پر حکم نامہ جاری کرینگے ،

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے اختتام پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

راولپنڈی، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر ایمان مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کو ایک ہفتے میں تین دفعہ گرفتار کیا گیا، آج عدالت نے میری والدہ کا دوسرا ایم پی او آرڈر کلعدم قرار دیاحکومت کو سوچنا چاہئیے گھروں کو اسطرح برباد نہ کرے،میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، افسوس کی بات ہے عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے،

Leave a reply