اسلام آباد جانیوالی پرواز کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ،آصفہ بھی ہیں مسافر

0
65

موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا، پرواز میں خاتون اول آصفہ بھٹو،فاروق ستار سمیت دیگر اراکین بھی سوا ر تھے

چیئرمین قائمہ کمیٹی سول ایوی ایشن نوابزادہ افتخار احمد کے مطابق شہر قائد کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز کو موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور کی طرف موڑ دیا گیا، پرواز میں خاتون اول آصفہ بھٹو، پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر، قادر پٹیل، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ،مصطفیٰ کمال،سمیت دیگر اراکین اسمبلی بھی سوا ر تھے،اللہ پاک کے کرم سے تمام مسافر محفوظ ہیں، جہاز نے لاہور میں محفوظ لینڈنگ کی ہے، موسم کی خرابی سے فلائٹ کا رخ موڑا گیا تھا۔پرواز کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے، اراکین اسمبلی لاہور ایئر پورٹ پر موجود ہیں، تاج حیدر سمیت دیگر مسافر بھی طیارے میں سوار تھے،کھیل داس کوہستانی بھی طیارے کے مسافروں میں شامل تھے.

دوسری جانب ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث 4 فلائٹس کا رخ لاہور موڑ دیا گیا، ریاض سے فلائٹ ای آر 808 اور جدہ سے آئی پی اے 271 کو لاہور میں اتارا گیا، کراچی سے آنے والی پی ایف 123، کوالالمپور سے آئی پی کے 895 کو بھی لاہور اتارا گیا ہے۔

پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان

190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

Leave a reply