اسلام آباد کے بعد پنجاب کے ایک شہر میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا

اسلام آباد کے بعد پنجاب کے ایک شہر میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد پنجاب کے ایک شہر میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا

پنجاب کی تحصیل پسرور میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی ،گھرپراسرائیلی پرچم لگانے والے باپ بیٹا کو پولیس بڈیانہ نے گرفتار کرلیا ۔

ملزمان مزمل علی کمبوہ کا تعلق بڈیانہ کے نواحی گاٶں پنوانہ سے ہے ملزم نے اپنے گھر اور سوشل میڈیا اکاٶنٹ پر اسراٸیل کا جھنڈا لگا رکھا تھا.ملزم نے پاک سکول کے نام سے ووکیشنل سکول قاٸم کررکھا تھا . اسراٸیل کا جھنڈا لگانے کی وجہ معلوم نہیں ہوٸی بڈیانہ پولیس مصروف تفتیش ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں اسرائیل کا پرچم لہرا دیا گیا تھا،اسلام آباد میں اسرائیلی پرچم والے کپڑے سے خیمہ لگا کراسرائیلی نوازی کا دم بھرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ ایک مسلم زینسٹ ہے اورپاکستان ٰمیں دس لاکھ کے قریب اس فرقے کے لوگ ہیں ، ان کا یہ بھی بھی کہنا ہے کہ وہ یروشلم کو پسند کرتا ہے اسی وجہ سے اس کی ہمدردیاں بھی اسرائیل کے ساتھ ہیں

پاکستان کی مذہبی اورسیاسی جماعتوں کی طرف سے اسلام آباد جیسے بڑے شہر میں اسرائیلی پرچم لہرائے جانے پربڑی تشویش کا اظہارکیا تھا

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر قمر عباس، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ارشد نقوی ایڈوکیٹ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، آل پاکستان سنی تحریک کے صدر مطلوب اعوان قادری، جعفر یہ الائنس کے رہنما سید شبر رضا ، جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ عبد الخالق فریدی، معروف خطیب علامہ سجاد شبیری اور پائیلر کے چیئر مین کرامت علی سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے اسلام آباد میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا جھنڈا لگانے اور اسرائیل کی حمایت میں پراپیگنڈا کو پاکستان کی سالمیت کے لئے سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے صدر پاکستان عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سمیت اراکین پارلیمنٹ سے اس معاملہ پر سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اس طرح کی سرگرمیاں پاکستان کی سالمیت اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے ۔

رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو نظریاتی بنیادوں پر حاصل کیا گیا ہے اور ایٹمی طاقت رکھتا ہے جبکہ اسرائیل پاکستان کی سالمیت کے خلاف مسلسل ہندوستان کی مدد کررہا ہے اور اب پاکستان کی حدود میں اس طرح کی مشکوک سرگرمیاں خطرے کی گھنٹی ہے ۔

کرونا وائرس، اسرائیلی وزیراعظم کے بعد اسرائیلی آرمی چیف کا نمبر بھی آ گیا

اسرائیلی اہم ترین شخصیت اور اسکی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تشخیص

انہوں نے کہا کہ حساس ادارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعہ کے خلاف فوری نوٹس لیں اور کارروائی کریں ورنہ بعد ازاں اسرائیل نواز دنیا بھر کے ادارے ان کی حمائت میں فعال ہوکر پاکستان پر دباو ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میں اس واقعہ کے بعد شدید تشویش پائی جاتی ہے

اسلام آباد میں اسرائیلی پرچم لے کرپھرنے والا کون ، کیا چاہتا ہے،اسلام اورپاکستان کے خلاف خطرناک عزائم کا انکشاف

Comments are closed.