اسلام آباد کے شہری ڈی چوک پہنچیں، اسد عمر نے کی اپیل

0
72

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد پنڈی کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈی چوک پہنچیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ،سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈی چوک آئیں، اسد عمر کا کہنا تھا کہ مودی کا فیصلہ بھارتی قبضہ ختم کرنے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،دنیا کو پیغام دینا ہے کشمیریوں کی جدوجہد رائیگاں نہیں جانے دینگے ،آج جشن آزادی بھی منائیں گے اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرینگے،بھارت کا کشمیر پرقبضہ اس کے لیے آخری کیل ثابت ہوگا ،

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری قوم سے اظہارِ یکجہتی بھی کرنا ہے،دنیا کو پیغام دینا ہے مودی سرکار کشمیر کی آزادی کو ختم نہیں کرسکتی ،اسلام آباد اور پنڈی کے عوام کو دعوت دوں گا ڈی چوک پر جشن آزادی منائیں،

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا

Leave a reply