اسلام آباد کے تعلیمی اداروں بشمول مدارس میں ضلعی انتظامیہ نے بڑی پابندی عائد کر دی
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں بشمول مدارس میں ضلعی انتظامیہ نے بڑی پابندی عائد کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سکولز و مدارس پر بڑی پابندی لگا دی،ڈی سی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولز میں کولڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی لگا دی،پابندی کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولز اور مدارس پر ہو گا
اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے، ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ایک سروے کے تحت 91 فیصد لوگوں کی رائے کو مدے نظر رکھتے ہوئے پابندی عائد کی گی، اس سے قبل سافٹ ڈرنکس پر پنجاب میں بھی پابندی عائد کی گی،
ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق بھی سافٹ کولڈ ڈرنکس ڈرنکس بچوں کے لیے مضر صحت قرار دی گئی،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تجاویز کو مدے نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں بھی پابندی لگا دی گئی ہے،
پابندی سے متعلق اور عوامی آگاہی کے لیے جلد تشہیر کا بھی آغاز کیا جائے گا،انتظامیہ کی۔جانب سے قانون سازی کے لیے جلد تجویز وفاقی حکومت کے سامنے پیش کی جائے گی،
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کی جا چکی ہے