وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج اور کل فضائی حدود عارضی طور پر بند رہے گی،اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔

پی اے اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوگی،آج اور کل مخصوص اوقات میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازیں معطل رہیں گی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر کل صبح10بجکر 55منٹ سے 11بجکر 55منٹ تک پروازیں معطل رہیں گی،اسی طرح کل دوپہر2بجکر 25منٹ سے 3بجکر 25منٹ تک بھی پروازیں معطل رہیں گی۔

ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار

دوسری جانب اسلام آباد کے مکینوں نے بدھ کے روز اُس وقت حیرت اور تجسس کا اظہار کیا جب شہر کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کے جدید جنگی طیارے بلند پروازیں کرتے دکھائی دیے۔ دن بھر مختلف علاقوں میں ایف-16 (F-16 )طیاروں کی گرج دار آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے ایف-16 طیارے متحدہ عرب امارات کے صدر کے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر ہونے والے فلائی پاسٹ کی ریہرسل کر رہے ہیں۔

روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

حکام نے واضح کیا ہے کہ ان پروازوں کا مقصد صرف تربیتی اور رسمی نوعیت کا ہے اور اس کا عوامی سلامتی یا سیکیورٹی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی غیر ملکی مہمانوں کی آمد سے قبل اس قسم کی مشقیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تکنیکی یا انتظامی خامی سے بچا جا سکے،شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صورتحال کو معمول کے مطابق سمجھیں۔

Shares: