مزید دیکھیں

مقبول

کوہاٹ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح...

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر چوہدری سالک کا نوٹس

اسلام آباد:وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں...

اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند،وکلاء نے مذاکرات میں کیے بڑے مطالبات

اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اخترکیانی نے قائد اعظم ہال میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ جو ہوا میں آپ کے ساتھ ہوں،

آپ کے لوگ چیف جسٹس صاحب کی عدالت کے باہرسے یہاں آجائیں جب تک وہ یہاں نہیں آئیں گے، چیف جسٹس صاحب یہاں نہیں آسکتے، آپ لوگوں کے 4 سے 5 چیمبرزکا مسئلہ تھا جو بیٹھ کرحل ہوسکتا تھا، پہلے بھی کہا تھا کہ چیرمین سی ڈی اے کے ساتھ مل بیٹھ کرمسئلہ حل کریں، صدر اورسیکریٹری بارتعاون کریں اور تمام وکلا کو یہاں ہال میں جمع کروائیں،

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور رینجرز کے اہلکار بھی اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کر دیئے گئے،احتجاج کرنے والے وکلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے وکلا کو گرفتار کیا گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ گرفتار وکلا کے نام لکھ کردیں، ایس پی کو ابھی آرڈر کرتا ہوں، آپ اپنا موقف ہمارے سامنے نہیں رکھیں گے، مسئلہ حل نہیں کرسکتے،

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار چودھری حسیب نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو ہائیکورٹ کا آج نقصان ہوا ہے یہ میرا نقصان ہے، آپ لوگ اپنے مطالبات لکھ کردیں میں ان کو حل

وکلانے نعرے لگائے کہ یہ سب ڈی سی حمزہ شفقات کا کام ہے، اسے یہاں بلایا جائے،

وکلا کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں صبح 10 بجے سے کام بند ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک کے کامن روم میں بار کے نمائندوں سے مذاکرات جاری ہیں،وکلا نے چیمبرز کی تعمیر کے ساتھ فی چیمبر پانچ لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے،وکلا نے ڈسٹرکٹ کورٹس کی منتقلی تک فٹبال گراؤنڈ کی باقی اراضی پر بھی ینگ لائرز کیلئے چیمبر بنانے کا مطالبہ کیا ہے،وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس جہاں منتقل ہو وہاں وکلاء چیمبرز کیلئے دس ایکڑ اراضی دی جائے، ڈی سی اسلام آباد، ایس پی اور سیشن جج کو اسلام آباد سے ٹرانسفرکرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند رہیں گی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے حکم جاری کر دیا

وکلاء احتجاج،ڈی سی آفس بند،جسٹس محسن اختر کیانی کی وکلاء کو مذاکرات کی دعوت

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan