اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے عوام کے لئے جاری منصوبہ ایک بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ایک سال پہلے اسلام آباد ایکسپریس وے مکمل ہو چکی تھی اور اب اس کے ساتھ سروس روڈ کے منصوبے پر بھی کام شروع کیا جائے گا، جس سے شہرمیں ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی، ٹی چوک میں ٹریفک جام کا مسئلہ معمول تھا مگرنئے منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد 2 سال کے اندر شہریوں کوایک نیا اسلام آباد دیکھنے کو ملے گا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی ترقی کے لیے حکومت ویژن 2027 پر عمل پیرا ہے اور اس کے تحت جدید انفراسٹرکچر، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے،ان منصوبوں سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے بلکہ شہری زندگی کے معیار میں بھی اضافہ ہوگا اور اسلام آباد کو ایک جدید اور ترقی یافتہ شہر کی شکل دی جائے گی۔

Shares: