وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ ہوئی ہے، اس کی گہرائی 220 کلو میٹر زیرِ زمین اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔راولپنڈی،اسلام آبادمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،پشاوراورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،سوات،دیرلوئر،مانسہرہ ،ایبٹ آبادوگردونوح،لنڈی کوتل ،صوابی، مردان، ہنگو،چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ہری پور،شانگلہ،بونیر،مہمنداور شبقدرمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےزلزلے کی شدت 5.3ریکارڈکی گئی،زلزلے کی گہرائی220 کلومیٹر، مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا،پی ایم ڈی

جن علاقوں میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں کے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر و دکانوں سے باہر نکل آئے،ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Shares: