اسلام آباد میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

ملک کے بعض میدانی علاقوں اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا
0
65
Weather

محکمہ موسمیات نے خطہ پوٹھوہار،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری،گلیات، راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال اور میانوالی میں بارش متوقع ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق دیر،چترال، ایبٹ آباد ،پشاور ،مردان، کوہاٹ،کرم اوروزیرستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بعض میدانی علاقوں اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔

دوسری جانب سری لنکا ان دنوں مون سون بارشوں کی زد میں ہے اور دارالحکومت کولمبو میں گزشتہ 5 دنوں سے جاری بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا ہے سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں بارشوں اور آندھی کے باعث کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کولمبو کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوگئی۔

چترال : بونی روڈ کشادگی،پہاڑ میں بلاسٹنگ سے ایک شخص زخمی، 8 گھروں کا نقصان

کولمبو کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق شہر میں 20 ستمبر تک موسلادھار بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ سری لنکا کے مختلف شہروں بھی بارشیں جاری ہیں ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ نظام کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں جاری ہے، گزشتہ روز پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور یہاں ہونے والے میچز دمبولا منتقل کیے جاسکتے ہیں جہاں ان دنوں بارشیں نہیں ہو رہیں اے سی سی نے اس حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے ممبر بورڈز کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اے سی سی آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم فیصلہ کرے گی۔

جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

سپر 4 مرحلے کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا، بارش کے باعث گزشتہ روز پالی کیلے میں ہونے والا پاک بھارت میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ پر شدید تنقید کی جارہی کہ ان کی ضد کی وجہ سے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان یا یو اے ای میں نہ ہوسکا۔

Leave a reply