اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی تعینات کردی گئی،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
باغی ٹی وی: وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی سمری کی منظوری دی،رینجرز اور ایف سی شہر میں امن وعامہ برقرار رکھنے کیلئےپولیس کی معاونت کرے گی۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شہر میں امن و امان کے حوالے سے واک کی،واک میں سینئر افسران سمیت ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاور ضلع بھر کے افسران و جوانوں نے شرکت کی، واک کا مقصد امن و امان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لیے کے عزم کا اظہار ہے،واک ڈی چوک سے شروع ہوکر چائنا چوک اختتام پذیر ہوئی۔
روس کے بڑے حملے کا خطرہ،امریکا کا یوکرین میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان
اس موقع پرآئی جی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے امن پسند شہریوں سے امید کرتے ہیں کہ امن و امان کو یقینی بنانے میں پولیس سے مکمل تعاون کریں گے،علاوہ ازیں اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں کو بند کرنے کےلئے کنٹینرز پہنچانے کا عمل جاری ہے،زیرو پوائنٹ انٹرچینج پر اسلام آباد ہائی وے کے دونوں اطراف کنٹینرز پہنچا دیئے گئے،کنٹینرز کو سڑک کنارے رکھ دیا گیا۔
واضح رہے کہ چیف کمشنر نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا رینجرز اور ایف سی کو انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے اور وفاقی پولیس کی امن وامان کے معاملے پرمعاونت کریں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا بچوں کےلیے سندھ بھر میں مخلوط تعلیم کی ضرورت پر …
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔