اسلام آباد میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا-

باغی ٹی و ی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی، جس کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے پوش سیکٹرز کی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا، ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا، بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کے کاشتکا روں کیلئے پیکج کا اعلان کر دیا

ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے نشیبی علاقوں کے دورے کے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ موجود ہیں، ای الیون سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش اور ژالہ باری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔وزیراعظم

Shares: