وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 26 دسمبر بروز جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد متوقع ہے، جس کے پیشِ نظر سیکیورٹی اور انتظامی امور کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد میں عام تعطیل دی جا رہی ہے۔ تعطیل کے دوران تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے،ذرائع کے مطابق غیر ملکی وفد کے دورے کے باعث وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، جبکہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں،تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور بیشتر سرکاری خدمات اس روز معطل رہیں گی، تاہم ہنگامی نوعیت کی خدمات معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی
واضح رہے کہ غیر ملکی وفود کے دوروں کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عام تعطیل کا اعلان معمول کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔








