تحریک انصاف کے رہنما سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، چوروں نے شبلی فراز کے گھر سے چوری کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی، تھانہ کوہسار پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور گھر کا جائزہ لیا.

سینیٹر شبلی فراز کے گھر سے چور کتنا سامان چوری کر کے لے گئے اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری چل رہی ہے، تفصیلات مکمل نہیں ہو سکیں،پولیس نے فنگر پرنٹ ایکسپرٹ کو بھی بلایا ہے۔

واضح رہے کہ بائیس جولائی دوہزار سترہ 2017 کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی، جس میں نامعلوم افراد رات گئے ان کے گھر میں گھس گئے تھے اور چوری کر لی تھی. اسوقت شبلی فراز نے کہا تھا کہ میرے گھر سے ٹیکس دستاویزات اور اہم کاغذات کا چو ر ی ہونا سیاسی طور پر دباؤ میں لانے کی کوشش ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے دباؤ میں لا کر بلیک میل کرے گا تو اس نے غلط بندے کا انتخاب کیا ہے ۔ حکومت اور وزیر داخلہ واقعہ کا نوٹس لیں اور تحقیقات سے ہمیں بھی آگاہ کریں

Shares: