اسلام آباد میں کشمیر ملین مارچ شیڈول کے مطابق ہو گا، عظمیٰ گل

اسلام آباد میں کشمیر ملین مارچ شیڈول کے مطابق ہو گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ر حمید گل مرحوم کی اہلیہ کی وفات کے بعد حمید گل کی صاحبزادی عظمیٰ گل نے کہا ہے کہ کشمیر ملین مارچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

دختر جنرل حمید گل عظمیٰ گل کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنی والدہ محترمہ کے سایہ شفقت سے محروم ہوگئے۔ ہمارے والدین نے ہمیں ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنے کی ہدایت کی۔ پوری قوم سے والدہ مرحومہ کیلئے دعا کی اپیل کرتی ہوں۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ر حمید گل مرحوم کی اہلیہ وفات پا گئیں

عظمیٰ حمید گل نے کہا کہ اسلام آباد میں ملین مارچ شیڈو ل کے مطابق ہو گا،

اسلام آباد کی 100 سے زائد تنظیمات کی نمائندگی کرتے ہوئے عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی،تاجر رہنما اجمل بلوچ،حریت رہنما شیخ عبدالمتین،نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 20 اکتوبر کو کشمیر ملین مارچ کا اعلان کیا، جس میں کشمیر کا پانچ کلومیٹر لمبا پرچم لہرایا جائے گا، جس کا وزن 80 من، چوڑائی 12 میٹر ہوگی، جو کہ عالمی ریکارڈ بنے گا، اس سے قبل سب سے بڑے پرچم کا اعزاز کویت کے پاس ہے۔

Comments are closed.