ویڈیو،پی ٹی آئی کارکنان نے گورنرہاؤس کے گیٹ پرآگ لگا دی، اسلام آباد میں پولیس پر پتھراؤ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ پر قاتلانہ حملے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان سراپا احتجاج ہے
اس احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے پاکستان کا ہی نقصان کرنا شروع کر دیا، تحریک انصاف کے کارکنان، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پہلے ہر بات پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے تھے اب بھی کر رہے ہیں ساتھ ہی تحریک انصاف کے کارکنان نے جلاؤ گھیراؤ کا کام شروع کر دیا ہے
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاج کرنے والے کارکنان نے گورنر ہاؤس لاہور کے باہر احتجاج کیا ، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گورنر ہاؤس کے دروازوں پر ڈنڈے برسائے گئے، کارکنوں نے گیٹ پر لگے گلوب بھی توڑ دیے کارکنوں کی جانب سے گورنر ہاؤس کے گیٹ پر آگ لگا دی گئی
گورنر ہاوس کے باہر سے پی ٹی آئی کے مظاہرین منتشر ہونا شروع ہو گئے،روڈ کو ٹریفک کے لیے کھولا جارہاہے، پولیس کی بھاری نفری موجود تھی،تحریک انصاف کے کارکنان نے لاہور کے دیگر علاقوں شاہدرہ، ٹھوکر نیاز بیگ،کلمہ چوک ،مسلم ٹاؤن موڑ، مال روڈ، بادامی باغ، بھٹہ چوک میں بھی احتجاج کیا ، پی ٹی آئی کارکنان نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گئی،
اسلام آباد،فیض آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج،مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیا، جس کے بعد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گئی، پولیس نے 2 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ، گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو قیدیوں کی وین میں بٹھادیا گیا ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی کی جانب مظاہرین جمع ہیں، مظاہرین ڈنڈوں، غلیلوں اور پتھروں کے ساتھ جمع ہیں،مظاہرین میں اسلحہ بردار بھی موجود ہو سکتے ہیں، راولپنڈی سے مظاہرین اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ کر رہے ہیں، راولپنڈی انتظامیہ مظاہرین کو غیر قانونی عمل سے روکیں، اسلام آباد پولیس شر پسند عناصر کی نشاندہی کر رہی ہے ، راولپنڈی پولیس کی مدد سے قانونی کارروائی عمل میں لائے گی،مظاہرین میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں، والدین اپنے بچوں کو کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ بننے سے روکیں، اسلام آباد کیپیٹل پولیس امن عامہ کے قیام کے لیے مصروف عمل ہے،
شہر قائد کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا،اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر پولیس نے مظاہرین پرشیلنگ کی .جناح اسپتال سے شارع فیصل آنے والا راستہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا
ڈیرہ غازی خان،پی ٹی آئی کارکنان کا ڈاٹ پل چوک پر احتجاج،روڈ بلاک کردیا ،بہاولنگر، بائی پاس روڈ موہل چوک اور رفیق چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،سیالکوٹ،کارکنان کااحتجاج،رنگ پورہ چوک اور گوہد پور چوک کوبلاک کردیا لیاقت پور،پی ٹی آئی کارکنان نے قومی شاہراہ کو دونوں اطراف سے بند کردیا ،پشاور، پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پشاور موٹروے کو بند کردیا،اسلام آباد پشاور موٹروے پردونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
شیخوپورہ،عمران خان پر حملے کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان نے مظاہرہ کیا،مظاہرین نے جناح پارک بتی چوک سمیت شہر کے تمام راستے بلاک کر دیئے پی ٹی آئی کارکنان نے چوک اعظم،کروڑ اورکوٹ سلطان میں احتجاجی مظاہرے کئے احتجاج میں کارکنوں نے بڑی تعداد شرکت کی اور،حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ، صادق آباد میں بھی عمران خان پر حملے کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج میں شریک خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا
عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو
عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا
لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ
ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟
عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،
شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا
پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا