مزید دیکھیں

مقبول

کسٹم کی بڑی کارروائی، 30 کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فون ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے ویسٹ وہارف کے...

سانحہ بلوچستان،شہید ڈرائیور کا تعلق قصور سے،اہلیان علاقہ سوگ میں

قصور گزشتہ دن بلوچستان ٹرین سانحے میں جعفر ایکسپریس...

میو اسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن ،18 مریض متاثر، ایک کی موت

لاہور کے میو اسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے...

سیالکوٹ: اقلیتی کارڈ تقسیم،خواجہ آصف کا اقلیتوں کو مکمل حقوق دینے کا عزم

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) وفاقی وزیر...

یزمان:چک 108 ڈی این بی میں جاز ٹاور کی بیٹریوں میں آگ لگ گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) تحصیل یزمان کے...

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں سفاری پارک پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام اباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کا شاندار پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔ جس کے تحت پاکستان کا سب سے زیادہ خوبصورت اور انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا پہلا سفاری پارک اسلام آباد میں بنے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سفاری پارک پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ سفاری پارک 200 ایکٹر اراضی پر مشتمل ہوگا۔ جس میں مجموعی طور پر 5 ہزار جانور، پرندے رکھے جائیں گےجبکہ پہلے مرحلے میں 2 ہزار جانور اور پرندے رکھے جائیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سفاری پارک کی ورلڈ ایسوسی ایشن آف زو اینڈ ایکوریم سے رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سفاری پارک کے قیام کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سفاری پارک کے قیام کے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس سلسلے میں منصوبے سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام معاملات کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اکتوبر میں سفاری پارک کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور سفاری پارک سے اسلام آباد کی سیاحت میں اضافہ ہوگا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan