دفتر خارجہ کے مطابق سویڈن نے اسلام آباد میں اپنی ویزا سروسز دوبارہ شروع کر دی ہیں اور پاکستانی شہری آج، 7 جولائی 2025 سے، شینگن ویزا کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اپریل 2023 میں سیکیورٹی خدشات کے باعث سویڈن نے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا تھا، جس کے باعث ویزا اور دیگر قونصلر خدمات معطل ہو گئی تھیں۔اس وقت سویڈش سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عملے اور درخواست گزاروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جس کے پیش نظر سروسز بند کی جا رہی ہیں۔
تاہم رواں سال اپریل میں سفارتخانہ جزوی طور پر فعال ہوا اور اب 2 جولائی 2025 کو اسٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ مشاورتی اجلاس کے بعد ویزا سروسز کی مکمل بحالی کا اعلان کیا گیا۔دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق، "7 جولائی 2025 سے پاکستانی شہری، پاکستان میں رہتے ہوئے، سویڈن کے لیے 90 دن تک کے دورے کے لیے شینگن ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔”
کالے شیشے لگانے پر جنید صفدر کی گاڑی کا چالان، قانونی کارروائی پر رضامندی
کالے شیشے لگانے پر جنید صفدر کی گاڑی کا چالان، قانونی کارروائی پر رضامندی
لیاری سانحے کے بعد خستہ حال عمارتوں کے خلاف کارروائی، ایس بی سی اے متحرک
ٹی 20 سیریز: بابر، رضوان اور شاہین کو آرام دیے جانے کا امکان، حارث رؤف زخمی
اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی،ایرانی صدر
کراچی: نوبیاہتا لڑکی مبینہ جنسی تشدد کے بعد کوما میں، شوہر گرفتار








