اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ،کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی عکاسی کی گئی
پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے اسلام آباد میں مرکزی تقریب کلا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے ہونے والے مظالم کی عکاسی کی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کنونشن سنٹر میں ہونے والے مرکزی تقریب میں چاروں صوبوں کی ثقافت کے رنگ پیش کئے گئے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اسلام آباد میں پرچم کشائی کی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اعلی فوجی افسران بھی تقریب میں شریک تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آج کا دن قومی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے،ذاتی مفادات سےہٹ کرقومی مفادات کیلئےصلاحیتیں وقف کریں ،پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ،کشمیریوں کےساتھ تھے،ہیں اوررہیں گے،کشمیریوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں،پاکستان کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنےکےبھارتی فیصلےکوقبول نہیں کرتا،بھارتی اقدام شملہ معاہدےکی تمام شقوں کی نفی کرتاہے،
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا،پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا،بھارتی اقدام کی بعد معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ،مسلمان جنگ کی تمنا نہیں کرتےلیکن جنگ مسلط کی جائے تو پیچھے نہیں ہٹتے،پاکستان کی امن پسندی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے ،بھارت کی اقلیتوں کو آج قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی اہمیت سمجھ آرہی ہے
کنونشن سینٹرمیں خصوصی تقریب میں مشعال ملک نے بھی شرکت کی،یاسین ملک کی اہلیہ نے اقوام عالم سےکشمیر پرنوٹس لینےکامطالبہ کیا، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کےلوگوں کی طرف سےیوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتی ہوں،پاکستان بہت قربانیوں کے بعد وجود میں آیا،آزادی بہت بڑی نعمت ہے،اس کےبارے میں کشمیری عوام سے پوچھیں ،یوم آزادی کادن جس طرح کشمیریوں کےنام کیا ہے یہ بہت بڑی بات ہے،پاکستانیوں سےگزارش ہے ایسے ہی ہماری آوازبنتے رہیں تاکہ ہمارے حوصلے بلندہوں،
تقریب میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیری عوام کے درد کی ایسی ترجمانی کی کہ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی،تقریب میں مشعال ملک نے سبز لباس اور سفید دوپٹہ کی صورت میں پاکستانی جھنڈے کا لباس پہن رکھا تھا
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا