ایڈیشن: English | پشتو | 中國人
Dark
Light

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

2 دن قبل
تحریر کَردَہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سیکٹر جی 13 میں پیش آیا، جہاں ثنا یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ مقتولہ کا تعلق چترال سے بتایا گیا ہے۔تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاکر کو ان کے گھر آئے ایک مہمان نے دو گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ تھانہ سنبل کی ٹیم نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں شدید گرمی

جنرل اوپندر دیویدی کا مذہبی آشرم کا دورہ ،بھارتی فوج کی سیکولر روایت پر سوالیہ نشان

پنجاب بلدیاتی انتخابات ، قانون سازی نہ ہوئی تو خود فیصلہ کریں گے،الیکشن کمیشن

پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیارے گرائے وزیراعظم کا بڑا انکشاف

Latest from اسلام آباد