اسلام آباد میں کچھ بڑا ہونے جا رہا؟ سب نگاہیں وفاقی دارالحکومت کی جانب

0
39

اسلام آباد میں کچھ بڑا ہونے جا رہا؟ سب نگاہیں وفاقی دارالحکومت کی جانب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

وفاقی کابینہ کا اجلاس کچھ دیر میں ہوگا ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی .اجلاس میں این اے 75 سے متعلق فیصلے پر غور کیا جائے گا ،اسلام آباد میں موجود وزرا اجلاس میں شریک ہوں گے اسلام آباد سے باہر وزرا کو وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہدایت کی گئی ہے

وفاقی کابینہ اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے بھی مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر بھی بات چیت ہوگی،وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس این اے 75 کا فیصلہ آنے کے بعد طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی‌ صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے،کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس منگل کو ہوتا ہے تا ہم اس منگل کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کی وجہ سے کابینہ اجلاس نہیں ہوا تھا

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملکی معاشی صورتحال، درآمدات برآمدات سے متعلق گفتگو ہوگی۔اجلاس میں معاشی اشاریوں سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

Leave a reply